پنجاب یونیورسٹی کے قریب ناکے سے 2 ڈاکوگرفتار، اسلحہ برآمد

25 اکتوبر 2013

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے پنجاب یونیورسٹی کے قریب ناکے سے دو ڈاکوئوںشہزاد اور اکرم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ پولیس نے  پنجاب یونیورسٹی کے قریب ناکے پر دو مشکوک موٹر سائیکل سوارنوجوانوں کو روکا تو ان کے قبضے سے ناجائزاسلحہ برآمد ہوا۔دونوں مشکوک نوجوانوں نے خود کو پنجاب یونیورسٹی کا طالبعلم بتایا ۔جس کے بعد تصدیق کی گئی تو دونوں نوجوان جھوٹ بول رہے تھے۔