فیروز والا: گواہی دینے کی پاداش میں زرعی فارم کے منیجر کو قتل کر دیا

25 اکتوبر 2013
فیروز والا: گواہی دینے کی پاداش میں زرعی فارم کے منیجر کو قتل کر دیا

فیروز والا (نامہ نگار)  جی ٹی روڈ پر واقع آبادی شامکے میں گواہی دینے کا بدلہ لینے کی خاطر مظفر نامی نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے زرعی فارم کے مینجر محمد عارف گھر سے باہر لا کر قتل کر ڈالا۔ نعش سڑک کنارے کھیت میں پھینک دی۔ فرار ہو گئے۔ مقتول پانچ بچوں کا باپ تھا۔ پولیس رپورٹ میں مقتول کی بیوہ رخسانہ بی بی نے بتایا کہ دو روز قتل اس کے خاوند عارف کو موبائل  پر فون کر کے گھر سے باہر بلایا بعد ازاں اس کی نعش دو روز بعد ٹول پلازہ رانا ٹائون کے قریب کھیت سے ملی، فیروز والا پولیس نے مقتول کی لاش قبضے میں لے لی۔پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر مظفر اور اسکے دیگر ساتھیوں کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔