نوسر بازوں کی وارداتوں میں2 خواتین سمیت6افراد لٹ گئے
لاہور (نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں میں نوسر بازوں نے دو خواتین سمیت6افراد کو نشہ آور اشیا ء کھلا کربے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا ۔بتایاجاتا ہے کہ نوسر بازوں نے شاہدر ہ کے علاقہ میں فواد، کوٹ لکھپت بس اسٹینڈ پر پرویز اور شہناز ، کر یم پارک میں رکشہ ڈرائیور رحمت ،اچھر ہ میں عمر جبکہ لیاقت آباد بازار میں نوسر باز عورتوں نے عائشہ کو نشہ آور اشیا ء کھلا کربے ہوش کرنے کے بعد لوٹ لیا ۔ تمام متاثرہ افراد کو طبی امدادکے لئے ہسپتال داخل کرادیاگیا ہے۔