لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید6 گرفتار

25 اکتوبر 2013
لیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری، مزید6 گرفتار

لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگزیکٹو لیسکو  انجینئر ارشد رفیق کی ہدایت پر لیسکو ٹاسک فورس نے لاہور ، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ننکانہ میں ایسے نوگوایریاز میں جا کر آپریشن شروع کر دیا ہے ج…ہاں پر اس سے قبل لیسکو کی ٹیمیں جانے سے کتراتی ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایس ای سیکنڈ سرکل اسد اللہ کی ہدایت پر ٹاسک فورس کے ممبران محمود عمران، ایس ڈی او رائے ونڈ شمیم نے رائے ونڈ کے علاقے جلیاند ٹائون میں خصوصی ریڈ کیا۔ جہاں پر ڈائریکٹ بجلی استعمال کرتے ہوئے بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑ لئے۔ ایس ای سیکنڈ سرکل اسد اللہ آپریشن کی نگرانی کرتے اور ہدایات دیتے رہے۔ موقع پر6بجلی چوروں ثقلین، عباس، صابر، رشید، عاصم قریشی، اعجاز احمد، بشیر احمد اور ر یاست علی کو پولیس کے حوالے کر دیا اور ان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے۔ایس ای سیکنڈ سرکل نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔