زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز اڈا مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے: ذوالفقار چیمہ

25 اکتوبر 2013
زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز اڈا مافیا کیخلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے: ذوالفقار چیمہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) ذوالفقار احمد چیمہ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی ہدایات پر ، قومی شاہرات پر غیر قانونی اڈا جات ، منظور شدہ کرایہ سے زیادہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور اڈا مافیاز کے خلاف سخت قانونی کاروائی کے لیے سنٹرل زون لاہور کی طرف سے اقدامات کیے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا شکیل احمد نے سنٹر ل آفس لاہور میں سینئر افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کیا ۔ سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی مرزا فاران بیگ ، اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔