ریلوے کی پولیس کی انکروچمنٹ کیخلاف کاروائی جاری، ایک کروڑ 95 لاکھ سے زائد کی زمین واگذار

25 اکتوبر 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس نے انکروچمنٹ کے خلاف کاروائی جاری رکھی ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں گذشتہ روز ریلوے پولیس نے کل 25 کنال مالیتی ایک کروڑ 95 لاکھ سے زائد کی زمین واگذار کروائی ۔ تفصیل کے مطابق لاہور ڈویژن میں ریلوے اسٹیشن پتوکی سے 4 کنال 6 مرلے مالیتی 1 کروڑ 72 لاکھ روپے ،راولپنڈی ڈویژن میں ریلوے اسٹیشن سرائے عالمگیر سے 414 مرلے مالیتی 14 لاکھ 28 ہزار  روپے اور سرگودھا اسٹیشن سے 1½ مرلہ مالیتی 4 لاکھ 83 ہزار  روپے واگذار کروائی ۔