گیسٹرو کے 173 مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے

25 اکتوبر 2013

ملتان (وقائع نگار خصوصی) عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے دوران معدہ کی تیزابیت اور گیسٹرو انٹرائٹس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز نشتر ہسپتال‘ چلڈرن کمپلیکس اور سول ہسپتال میں گیسٹرو انٹرائٹس کے 173 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں سے 63 مریضوں کو داخل کر کے ان کا علاج جاری ہے جبکہ دیگر 110 مریضوں کو ادویات تجویز کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ شہریوں کو چاہئے کہ وہ مرغن غذا¶ں کا استعمال کم کریں۔