2سال بیت گئے‘ وزیراعلیٰ کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی کو آزاد اتھارٹی بنانے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا
ملتان (خاتون رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان کو آزاد اتھارٹی بنانے کا وعدہ دو سال گزرنے پر بھی وفا نہ ہو سکا وفاقی بجٹ میں پی ایچ اے کو فنڈز ملے نہ پنجاب حکومت نے وعدہ کر کے پی ایچ اے کو کچھ دیا گزشتہ چار ماہ سے پی ایچ اے کو ایم ڈی اے تنخواہوں کی مد میں قرض دے رہی ہے ذرائع کے مطابق ایم ڈی اے خود مالی بحران کا شکار ہونے کے باعث کسی بھی وقت پی ایچ اے کو ماہانہ تنخواہوں کی ادائیگی کے سلسلے میں دی جانے والی رقم دینے سے انکار کرسکتا ہے واضح رہے کہ ن لیگ کے سابقہ دور میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی سربراہی میں ایک تین رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی جس کی رپورٹ کے بعد پی ایچ اے کو آزاد اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر دو سال گزرنے پر کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش نہ کی جس وجہ سے پی ایچ اے کو آزاد اتھارٹی نہ بنایا جا سکا اور دیگر اداروں کی طرح پارکس اینڈ ہارٹیکلچر بھی مسائل کے شکنجے میں جکڑا ہے۔