پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی: جاوید ہاشمی

25 اکتوبر 2013

خانیوال (خبرنگار) پیپلز پا رٹی کے ضلعی صدر جاوید ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنے خون سے جمہوریت کی آبیاری کی ہے اور ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی ترجمانی اور جنگ لڑی ہے۔ وہ گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ میں بیگم نصرت بھٹوکی برسی کے حوالے سے منعقد تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ نصرت بھٹو نے آمریت کا جس جرا¿ت سے مقابلہ اور قربانی دی اور ریاستی تشدد و سازشوں کا سامنا کیا۔ تقریب کے آخر میں بیگم نصرت بھٹو اور پارٹی کے دیگر شہداءکے لئے خصوصی دعا کی۔