نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاور کے مڈ کیرئیرمنیجمنٹ کورس کے آفیسرز کا دورہ زکریا یونیورسٹی ‘ جامعہ کی تعمیر و ترقی پر بریفنگ دی گئی‘ ریسرچ پر فوکس کیا ہوا ہے: خواجہ علقمہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاور کے مڈ کیرئیرمنیجمنٹ کورس کے آفیسرز نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا کمیٹی روم میں رجسٹرار نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے آفیسرز کو بریفنگ دی وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ علقمہ نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ریسرچ پر فوکس کیا ہوا ہے اور مختلف شعبہ جات میں نئے مضامین متعارف کرائے ہیں انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں 20 ہزار سے زائد طلباءزیر تعلیم ہیں اور سہولیات فراہم کررہے ہیں وائس چانسلر نے مزید کہا کہ زراعت اور لائیوسٹاک معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اس پر توجہ کی اشد ضرورت ہے اور زکریا یونیورسٹی کے یہ شعبہ جات اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حمد فاروق‘ ڈاکٹر سعید ملک ڈاکٹر ایاز رانا ‘ ڈاکٹر خالد جاں باز‘ ڈاکٹر شکت ملک‘ ڈاکٹر روبینہ ترین‘ ڈاکٹر عذرا اصغر‘ ڈاکٹر شبر عتیق‘ ڈاکٹر عابد کھرل‘ ڈاکٹر فاروق زین ڈاکٹر سعید اختر و دیگر آفیسرز موجود تھے۔