پولیو کے خاتمہ کیلئے خصوصی مہم‘ دوسرے روز 2 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے
ملتان (وقائع نگار خصوصی ) پولیو کے مرض کے خاتمہ کے لئے محکمہ صحت ملتان کی طرف سے شروع کی گئی تیسری خصوصی مہم کے دوسرے روز محکمہ صحت کی ٹیموں کی طرف سے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلانے کا سلسلہ جاری رہا اور اسی دوران محکمہ صحت کی ٹیموں نے 2 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلائے ہیں۔ اسی دوران افسران خود پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق خصوصی پولیو مہم آج بھی جاری رہے گی جس میں 100 فیصد ٹارگٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔