حلقہ بندیوں کی اپیلوں کی سماعت‘ کمشنر ملتان دیگر کاموں میں مصروف‘ سائلوں کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (خبر نگار خصوصی) حلقہ بندیوں کی اپیلوں کی سماعت شروع۔ کمشنر ملتان چند اپیلوں کی سماعت کے بعد رات گئے واپس نہ آئے جس کے خلاف پاکستان تحریک کسان کے تحصیل صدر نواب عرفان احمد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ جس میں امین جوئیہ‘ اظہر جوئیہ‘ مبشر ضیائ‘ میاں اظہر اقبال‘ رانا فرحان‘ رانا مشتاق‘ مسعود پرویز‘ شیخ سلمان‘ راشرف‘ میر اسحاق‘ ملک عجاز موجود تھے۔ مظاہرین نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی 100 اپیلیں زیر سماعت ہیں۔ ڈسٹرکٹ لودھراں میں غلط حلقہ بندی کی جا رہی ہے مگر بجائے اس کے کہ جلداز جلد سماعت کر کے فیصلے کئے جائیں کمشنر ملتان سارے دن میں چند ایک اپیلوں کو سن کر دیگر کاموں میں مصروف ہو جاتے ہیں جبکہ دور دراز سے آئے ہوئے سائلین سارا دن انتظار کرتے رہ جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لیں اور بلدیاتی الیکشن کی تاریخ قریب آنے سے پہلے پہلے اعتراضات کی سماعت مکمل کی جائے۔