ناقص میٹریل استعمال کرنیوالے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے‘ عرفان دولتانہ

25 اکتوبر 2013

وہاڑی (نامہ نگار)چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وہاڑی ایم پی اے عرفان خان دولتانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور منتخب عوامی نمائندوں کے تجویز کردہ عوامی فلاحی منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی وہاڑی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی جواد اکرم ، ایم این اے چودھری نذیر احمد ارائیں ، ایم این اے طاہر اقبال چودھری کے نمائندہ زاہد اقبال چودھری ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ، ایم پی اے ارشاد احمد ارائیں ، ایم پی اے فرح منظور خان ، ای ڈی او فنانس مشتاق طارق، ای ڈی او ورکس محمد خالد عثمانی ،ای ڈی او ایجوکیشن سید وحید الدین شاہ ، ای ڈی او زراعت شہزاد صابر چودھری ، ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ چودھری محمد سلیم ، ڈی او روڈز عبدالحمید را¶ ،ٹی ایم اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلعی کوارڈینیشن کمیٹی عرفان خان دولتانہ نے کہا کہ افسران ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ ان کے تعمیراتی کام کے معیار کو یقینی بنائیں۔ غیر معیاری کام کرنے اور تاخیری حربے استعمال والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے۔اجلاس میں این اے168میں سولنگ نالیوں پلیوں کی تعمیر کے2کروڑ28لاکھ روپے مالیت کے 49منصوبوں ، این اے 169میں پختہ سڑک ، سولنگ ، نالیوں ، پلیوں سمیت وہاڑی شہر میں سیکیورٹی کیمروں کی تنصیب کے ایک کروڑ24لاکھ روپے مالیت کے18 منصوبوں ،این اے167میں نالیوں ، پلیوں ، سولنگ، پختہ سڑک اور سیوریج کے چار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے132منصوبوں ، پی پی 234،پی پی 235، پی پی236،پی پی237،پی پی232،پی پی233کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور ان پر جلد عمل درآمد کا حکم دیا گیا ممبران اسمبلی کی طرف سے دوران اجلاس ڈی او روڈز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔