مکرمی! بدوملہی و گردونواح تحصیل و ضلع نارووال کے سینکڑوں سپیشل بچے، ٹرانسپوٹ و سپیشل سکول کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اپنے بنیادی تعلیمی حق سے محروم ہیں جو کہ سیاست کی لازمی ذمہ داری میں شامل ہے۔ سپیشل بچوں کی تعلیم کیلئے ’’ گورنمنٹ محمد شفیع سپیشل ایجوکیشن سکول‘‘ نارووال شہر میں قائم ہے اور سپیشل بچوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے مگر بدوملہی سائیڈ کے سپیشل بچوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے ، نارووال سے رعیہ خاص تک ایک ایک کیری ڈبہ(وین) آتا ہے اور اس میں بھی جگہ کم ہونے کی وجہ سے بچوں کو مرغیوں کی طرح بند کرکے سکول لے جایا اور لایاجاتا ہے جو کسی بھی حادثہ کا سبب بن سکتا ہے، ہماری وزارت سپیشل ایجوکیشن سے اپیل ہے کہ بدوملہی و گردونواح کے سینکڑوں سپیشل بچوں کی بنیاد ی تعلیم کیلئے نارووال سے بدوملہی تک بس کا فوری انتظام کروایاجائے جبکہ سکول کے پاس بسیں بھی موجود ہیں۔ (محمد فاروق بھنڈر)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38