آبشاروں کی مرمت کا حکم دیں

25 اکتوبر 2013

مکرمی! سابقہ دور حکومتوں میں ڈسکہ کی خوبصورتی کیلئے بنائی گئی آبشاروں کی مرمت کروا کرچلایا جائے،ماضی میں رات کے وقت آبشاروں سے نکلتا ہوا پانی شہر کے باسیوں کی سارے دن کی تھکاوٹ دور کردیتا تھامگر انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت آبشاروں سے موٹریں چوری ہوچکی ہیں یا خراب ہوگئی ہیں۔ جس کی بدولت خوبصورتی پیداکرنیوالی آبشاریںگندے پانی کے تالاب بن چکے ہیں ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی سی او سیالکوٹ سے اپیل ہے کہ وہ ماضی میں ڈسکہ کی خوبصورتی کا باعث بننے والی آبشاروں کی مرمت کا حکم دیں۔  ) ذیشان انصاری ڈسکوی)