مکرمی! ٹائون شپ کے سینکڑوں اور تاجران نے پوسٹ ماسٹر جنرل لاہور سے پر زور اپیل کی ہے کہ مین مارکیٹ ٹائون شپ میں قائم پوسٹ آفس میں ہنگامی بنیادوں پرجنریٹر یا یو پی ایس کی سہولت فراہم کی جائے اس وقت ٹائون شپ کا پوسٹ آفس اہم ترین پوسٹ آفس ہے جہاں سے بزرگ خواتین و حضرات پنشن حاصل کرتے ہیں بے شمار افراد اسلحہ، گاڑیوں وغیرہ کے لائسنس کی تجدید اور ڈاک کی دیگر سہولیات حاصل کرتے ہیں مگر مقام افسوس جب لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تو سٹاف کے علاوہ یہاں آئے ہوئے خواتین و حضرات کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔( محمد سرفراز خان سماجی تاجر رہنما، سابق جنرل کونسل ٹائون شپ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38