شمالی کولمبیاکی سپرمارکیٹ میں گرنیڈ حملے کے باعث تین افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے.
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے،پولیس نے ایک مشتبہ شخص کوگرنیڈحملے کے الزام میں گرفتار کیا ہے،پولیس کے مطابق مشتبہ نوجوان نے سپر مارکیٹ کے دروازے کے قریب کھڑےہوکرگرنیڈ کیفے ٹیریا کی جانب پھینکاجوگرتے ہی پھٹ گیا،واقعے میں زخمی ہونے والے چالیس سے زائد افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کے بارے میں ٹھوس ثبوت فراہم کرنے والے شخص کے لئے پچپن ہزارامریکی ڈالرکااعلان کیاہے.