لاہور( سٹاف رپورٹر) شعبہ میڈیسن کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ویڈویو اینڈ گیسٹرو سکوپ یونٹ نے کام شروع کر دیا۔ یہ یونٹ میو ہسپتال کے ایسٹ میڈیکل وارڈ میں قائم کیا گیا ہے۔ سابق پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج اور بین الاقوامی شہرت یافتہ فزیشن پروفیسر خواجہ صادق حسین نے اس یونٹ کا افتتاح کیا۔ یاد رہے اُنہی کے دور میں30 سال پہلے گیسٹرو سکوپی یونٹ نے کام شروع کیا تھا۔ تجربہ کار ماہرین کی ٹیم وائس چانسلر اور صدر شعبہ میڈیسن پروفیسر ظفر اللہ خان کی زیر نگرانی اس یونٹ میں کام کرے گی۔ اس یونٹ کے قیام سے مریضوں کی بیماری کی صحیح تشخیص، نوجوان ڈاکٹرز اور سٹوڈنٹس کی ٹریننگ اور ریسرچ میں مدد ملے گی۔ اس تقریب میں پنجاب بھر کے دوسرے ہسپتالوں اور میڈیکل کالجز کے ماہرین امراض معدہ نے شرکت کی جنہوں نے گزشتہ دور میں اس وارڈ میں متعلقہ شعبہ میں ٹریننگ حاصل کی تھی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38