ترکیہ کے شہر استنبول کے شپ یارڈ پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، ترک صدر طیب اردوان شریک ہوئے، شپ یارڈ آمد پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر سید نوید قمر بھی ان کے ہمراہ تھے۔تقریب میں دونوں ملکوں کے ترانے پیش کیے گئے، پہلے کار ویٹ پی این ایس بابر کی لانچنگ تقریب اگست 2021 استنبول میں منعقد ہوئی تھی، دوسرے جہاز پی این ایس بدر کا سنگ بنیاد مئی 2022 میں کراچی میں رکھا گیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024