مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جارہی، امپورٹڈ حکمران عوامی رائے کا احترام کریں، نئے انتخابات کے اعلان تک احتجاج جاری رہے گا۔راولپنڈی جلسے کیلئے انتظامات کے حوالے سے اہم بیان میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے انتظامات مکمل ہیں، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی، پی ٹی آئی جلسے کیلئے سٹیج کی تیاری سے روکنے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پنجاب پولیس نے راولپنڈی جلسے اور صوبہ بھر میں ریلیوں کی حفاظت کیلئے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قائد عمران خان کی قیادت میں عوامی سمندر کل راولپنڈی پہنچ رہا ہے، قابض امپورٹڈ ٹولہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے بجائے عوامی فیصلے کی راہ کرے، نئے انتخابات کے اعلان تک پی ٹی آئی کا احتجاج جاری رہے گا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024