گھر گھس کر فائرنگ، خاتون قتل، والد بھائی حراست میں
ملتان(خبر نگار خصوصی) مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 21 سالہ خاتون کو قتل کر دیا تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاو موضع بازدار میں کی رہائشی خاتون 21 سالہ مہناز کائنات گزشتہ روز اپنے گھر میں موجود تھی کہ مسلح افراد نے سر میں گولی مارکر قتل کر دیا موقع سے فرار ہوگئے، ورثا نے ابتدائی طور پر ڈکیتی کی واردات کی اطلاع دی لیکن پولیس نے شواہد کے بعد مقتولہ کے والد اور بھائی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ، پولیس نے واقعہ کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی۔
خاتون قتل