معاشی ترقی کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے، چوہدری ذوالفقار انجم
ملتان (نیوز رپورٹر) صنعتکار چوہدری ذوالفقار علی انجم نے کہا ہے کہ ملکی معاشی ترقی کے لیے نہ صرف سیاسی استحکام ضروری ہے بلکہ ہم سب کو ملکر ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔سماجی اقدار کا فروغ اورفلاحی سرگر میو ں کی سرپرستی میری اور میرے اداروں اولین ترجیحات ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے معرو ف سماجی رہنما شاہد وسابق نیشنل کوآرڈینیٹر کولیشن اگیسنٹ چائلڈ لیبروصدر شعور ترقیاتی تنظیم شاہد محمود انصاری سے اپنے آفس میں ملاقات کے موقع پر کیا۔اس موقع پر شاہد محمودانصاری نے اپنی سماجی تنظیموں کی سوشل سروسزکے حوالے سے نہ صرف بریف کیا بلکہ مستقبل قریب میں ہونیوالے مختلف فلا حی ورفاحی ایونٹس کے انعقاد کے حوالے سے منصوبہ بندی سے بھی آگاہ کیا۔اس مو قع پر چوہدری ذوالفقارعلی انجم نے مزید کہا ہے کہ ہمارا ملک نہ صرف زرعی ہے بلکہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ہماری قوم بھی محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی کی بھاگ دوڑ میں شامل ہیں یہ بات خوش آئند ہے کہ سول سوسائٹی کے ادارے زراعت کی ترقی کے لیے میدان عمل میں آرہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے شاہد محمودانصاری کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی رفاحی وفلاحی سرگرمیاں جاری رکھیں میرے اداروں کی سپورٹ آپ کے شامل حال رہے گی۔
چوہدری ذوالفقار انجم