اولیاءکرام کے مزارات ملتان کی شان اور خطے کی پہچان ہیں، کمشنر

ملتان( خبر نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری، آر پی او ملتان ریجن ڈاکٹر معین مسعود نے حضرت بہاو¿ الدین زکریا رحمت اللہ علیہ، حضرت شاہ رکن عالم رحمةاللہ علیہ کے مزارات پر حاضری دی۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ اولیاءکرام کے مزارات ملتان کی شان اور اس خطے کی پہچان ہیں۔دنیا بھر سے لوگ روحانی سکون حاصل کرنے اولیاءکرام کے در پر آتے ہیں۔صدیوں پرانے دربار عمارات کا طرز تعمیر سیاحوں کیلئے خصوصی دلچسپی کا باعث ہے درباروں کی تزین و آرائش اور قعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت بحالی کی جارہی ہے کمشنر اشفاق احمد چوہدری ، آر پی او ڈاکٹر معین مسعود نے ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کیلئے دعا بھی کی۔ دریں اثناءکمشنرشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ملتان پبلک سکول میں ملتان ایجوکیشنل ٹرسٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اساتذہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے سخت مانیٹرنگ سسٹم لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے کہا کہ ملتان پبلک سکول کو نامور ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے مزید کہاکہ ملتان پبلک سکول کے بہتر تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ ہمیں اس کی ضروریات کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ہے،ٹرانسپورٹ،سوئمنگ پول اور گھڑ سواری سمیت دیگر تمام امور میں طلباءو طالبات کے لئے آسانیاں پیدا کر نا ہوں گی ۔اجلاس میں ایس او ایس ویلج کے بچوں کو سکول میں مفت تعلیم کیلئے 5 فیصد کوٹہ دینے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ بہترین کارکردگی پر تدریسی سٹاف کو ستائش اور مراعات دینے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں پرنسپل عظمی خان نے تفصیلی بریفننگ دی جبکہ ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق ،ملتان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تمام ممبران موجود تھے۔
کمشنر ملتان