الیکشن کے اعلان تک حقیقی آزادی مارچ جاری رہیگا، سلیم اختر لابر
ملتان (خبر نگار خصوصی ) تحریک انصاف کے ایم پی اے و چیئرمین ایم ڈی اے ملک سلیم اختر لابر،سینئر رہنماء تحریک انصاف طارق خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر راولپنڈی میں شرکت کے لیے تمام یونین کونسلز سے چیئرمین وائس، چیئرمین اور کارکنان نےکہا کہ عوام جانتی ہے کہ ملک و قوم کا بہتر مستقبل تحریک انصاف کے دور حکومت اور عمران خان کی قیادت میں ہی ممکن ہے۔تحریک انصاف کے کارکنان اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں ان چور لٹیرے نااہل حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیں گے۔جب تک یہ امپورٹیڈ حکومت الیکشن کا اعلان نہیں کرتی تب تک حقیقی آزادی کے لیے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آج شاہ6 بجے ناگ شاہ چوک سے سینکڑوں کی تعداد میں ورکر اور عوام ایک بڑے قافلے کی صورت میں روانہ ہونگے۔اس موقع پر رضوان خان، عزیزی بھپلا،خاور لابرعامر قریشی،مشتاق بلوچ، شہزاد لابر، امتیاز چوہدری، صابر کھوکھر، اے آر ملک، الیاس شاہ، مرتضع اعوان، ملک فاروق اعوان، صفدر ٹڈی،فرحان خان، حافظ اظہر، مقبول بھٹی، منیر جاوید،ملک رفیق،صدیق خان، سلیم کلہوڑا،زاہد ملک،اجمل لابر، رانا ایوب،عمیر پڑھیار،ملک عزیزالرحمن ودیگر نے شرکت کی۔
سلیم اختر لابر