جب سب نے آرمی چیف کے تقرر پر اتفاق کر لیا ‘عمران خان کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے، اعتزاز احسن
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ماہر قانون اعتزازاحسن کا کہنا ہے کہ جب سب نے آرمی چیف کے تقرر پر اتفاق کرلیا توعمران خان کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتفاق رائےکو بڑھانا چاہیے،یہ ایک اچھا موقع ہے، جب سب نے آرمی چیف کے تقرر پر اتفاق کرلیا توعمران خان کو اعتراض نہیں کرنا چاہیے۔ماہر قانون کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت وزیراعظم کااختیار ہے کہ ایڈوائس دے اور صدرمملکت آئین کےتحت وزیراعظم کی ایڈوائس کا پابند ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان کو بھی اسے متنازع نہیں بنانا چاہیے، اتفاق رائے کو بڑھانا چاہیے تمام لوگ ایک پیج پر آجائیں تویہ اچھا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تعیناتی کے معاملے میں تنازع نہیں کھڑا کرنا چاہیے، وزیراعظم سےاختلافات اپنی جگہ لیکن آئینی اختیاران کا ہی ہے۔ماہر قانون نے کہا کہ اعتراضات پرنئی بحث شروع ہوجائےگی جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، صدرمملکت،پی ٹی آئی کو سمری روکنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
اعتزاز احسن