پینا ڈول سادہ گولی کی نئی قیمت2 روپے 75 پیسے مقرر
ملتان(خصوصی رپورٹر) پینا ڈول سادہ گولی کی قیمت ایک روپیہ 80پیسے سے بڑھا کر 2روپے 75پیسے کر دی گئی ہے اور پینا ڈول ایکسٹرا گولی کی قیمت بھی دو روپے سے بڑھا کر دو روپے اسی پیسے فی گولی مقرر کر دی گئی ہے واضح رہے کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے را میٹریل مہنگا ہو گیا تھا جس کی وجہ سے کمپنی نے پینا ڈول گولی کی پروڈکشن کم کر دی تھی اور مارکیٹ میں پچھلے ایک سال سے یہ گولی شارٹ تھی اور کمپنی نے بار بار ڈریپ سے قیمتوں پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اب ڈریپ کی جانب سے نئی قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں اس بارے میں محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ اب چونکہ کمپنی کے مطالبات پورے ہو چکے ہیں لہذا اب مارکیٹ میں پینا ڈول گولی کی شارٹیج نہیں ہو گی ۔