قاتل کو سزائے موت،3 اغواء کاروں اور3 منشیات فروشوں کو عمر قید
ملتان،کوٹ ادو، میلسی (سپیشل رپورٹر، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان سید احسن محبوب بخاری نے ڈیڑھ من سے زائد چرس اور 24 کلو گرام افیون برآمدگی کے مقدمہ میں بڑا فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے منشیات برآمدگی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور مجموعی طور پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنادی ہے۔پولیس تھانہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق 29 آگست 2020ء کو ملزمان عارف اور سلیمان وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر 18 درج کیا گیا تھا۔تین سال سے زائد کے عدالتی ٹرائل کے بعد عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزمان کو عمر قید ، فی کس 5 لاکھ روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید چھ ماہ جیل قید کاٹنے کی سزا سنائی ہے۔کوٹ ادوسے نامہ نگار کے مطابق کوٹ ادو پانچ سال قبل معمولی رنجش پر والی کھیلنے جانے والے دلاور اور بلال قاسم پر صفدر جکھڑ اور زین نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجہ میں دلاور موقع پر جانبحق جبکہ بلال قاسم زخمی ہوگیا تھا تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ کرلیا تھا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم انجم نے فیصلہ سناتے ہوئے صفدر جکھڑ کو سزائے اور 6 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ملزم زین کو شک کی بنیاد پر بری کردیا۔میلسیسیتحصیل رپورٹر کے مطابق ارائیں واہن کے محمد اقبالکی درخواست پر تھانہ صدر میلسی نے ملزمان احمد فرید عرف محمد احمد ارائیں،شہزاد افضل ارائیں ،اور محمد معاذ ارائیں کیخلاف15 سالہ (ا)کو اغواء کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کیا تھاایڈیشنل سیشن جج میلسی فیصل جمیل نے ملزم احمد فرید کو دو بار عمر قید اور3 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ شہزاد افضل اور معاذکو ایک ایک بار عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جر مانے کی سزاوں کا حکم سنادیا عدم ادائیگی جرمانے پر ملزمان 6 ماہ مزید قید بھگتیں گے۔