ہائیر سیکنڈری سکولز میں سٹوڈنٹس کونسلز کے انتخابات 750عہدیدار منتخب
ملتان، ٹبہ سلطان پور، گڑھا موڑ ، تلمبہ، جلہ جیم، دائرہ دین پناہ (خصوصی رپورٹر، سٹی رپورٹر، نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی)جنوبی پنجاب کے سرکاری ہائیر سکینڈری سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ جنوبی پنجاب کے 227گرلز و بوائز ہائیر سکینڈری سکولوں میں ہونے والے اس انتخابی عمل میں 2لاکھ سے زائد ووٹرزنے تقریباً ساڑھے سات سو عہدے داران کا انتخاب کیا۔ سٹوڈنٹ کونسلوں کے ان انتخابات میں صدر، نائب صدر ،جنرل سیکرٹری اور کلاس نمائندگان منتخب کیے گئے۔ پولنگ کا وقت صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک رکھا گیا اور اس دوران کافی گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔ سکولوں میں الیکشن کمشنرز کی طرف سے انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد طلباء و طالبات گروپ کی صورت میں جیتنے والے امیدواروں کے حامیاںنے جشن منایا۔ دریں اثناء محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹریز آغا ظہیر عباس شیرازی ، انصر کمال سیال اور ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق نے سی ای او ایجوکیشن ملتان اور دیگر تعلیمی افسران کے ہمراہ مختلف سکولوں کا دورہ کر کے سٹوڈنٹ کونسلوں کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ سٹوڈنٹ کونسلوں کے قیام سے طلباء و طالبات کو فیصلہ سازی پر دسترس حاصل ہو گی اور جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔ضلع ملتان کے 30 ہائرسیکنڈری سکولوں میں سٹوڈنٹس کونسلوں کے انتخابات ہوئے جس میں 19 بوائز اور 11 گرلز کے سکولز شامل ہیں۔ہر ہائر سیکنڈری سکول سے صدر ، نائب صدر اور سیکرٹری جنرل کا چناو ہوا۔ اس طرح ضلع ملتان میں مجموعی طور پر 90 عہدیداران کا انتخابات کیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان اور ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن شیخ رفیق نے مختلف ہائر سیکنڈری سکولوں کا دورہ کیا اور انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ٹبہ سلطان پور سیسٹی رپورٹرکے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول ٹبہ سلطان پور اور گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ٹبہ سلطان پور کے طلبائو طالبات نے اپنے اپنے سکولوں میں نمائندوں کا انتخاب کیا اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول حمیرا اختر، ماہر تعلیم عبدالرحمن موجود تھے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول ٹبہ سلطان پور میں سٹار گروپ اور ایگل گروپ کے مابین الیکشن ہوا اسٹار گروپ نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔گڑھاموڑسے نامہ نگارکے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول گڑھاموڑ میں سٹوڈنٹ کونسل کے الیکشن 2022 کا کامیاب انعقاد کیا گیا نتائج کے مطابق ابوسفیان 158 ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے جب عاصم افتخار 118 نمبر لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ محمد وقار 151 ووٹ حاصل کر نائب صدر دوسرے نمبر پر ضیاء شاہد 114 ووٹ اور جنرل سیکرٹری کے لیے عامر شہزاد نے 156ووٹ لیے اور دوسرے عمردراز نے 122 ووٹ حاصل کئے.پرنسپل شوکت علی ، معزز شخصیات چوہدری ساجد علی، ملک طفیل انجم، شہزاد نسیم، ضیا الرحمان، نوران لیاقت نے سکول سٹوڈنٹ کونسل الیکشن کے دوران وزٹ کیا۔ تلمبہ سے سٹی رپورٹرکے مطابق گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول تلمبہ میں سٹوڈنٹس کونسل کے انتخابات میںبال کے نشان پر لڑنے والے طلباء دو ووٹوں سے جیت گئے۔عبدالخطاب تگہ صدر، ثوبان ظفر تگہ نائب صدر جبکہ محمد نعمان جنرل سیکرٹری منتخبہوگئے۔ جلہ جیم سے نامہ نگار کے مطابقگورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول جلہ جیم میں سٹوڈنٹس کونسل الیکشن کا انعقاد ہوا رزلٹ کے مطابق صدر محمد تنویر کلاس فرسٹ ائیر نائب صدر محسن بلوچ کلاس دھم جنرل سیکرٹری محمد سرور کلاس سیکنڈ ائیر منتخب ہوئے الیکشن کے انعقاد پر پرنسپل ادارہ ہذا محمد اقبال محمد جاوید محمد شکیل سراج ریاض احمد سجاد احمد مہدی رضا عبدالرحمان آصف ارشاد غلام رسول محمد فخر بلال محمد اقبال ودیگر جملہ سٹاف نے کامیاب طلبہ کو مبارک باد دی۔دائرہ دین پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول دائرہ دین پناہ میںسدرا سعید پریزیڈنٹ کیلئے 591 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر جبکہ جویریہ کنول 334 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں وائس پریزیڈنٹ کیلئے بسمہ ممتاز 689 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر اور عاتکہ خان 239 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں جبکہ جنرل سکریٹری کیلئے روبائشہ پروین 412 ووٹ لیکر فاتح قرار جبکہ جیتنے والی تینوں لڑکیوں کی جیت کا باقاعدہ اعلان پرنسپل مسز عزرا توکل نے کیا۔