انٹر کالجیٹ والی بال چیمپیئن شپ گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال کے نام
خانیوال (خبرنگار)ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال کے سپورٹس گراو¿نڈ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن والی بال چیمپیئن شپ کے مقابلے منعقد ہوئے فائنل مقابلہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال اور پنجاب کالج ملتان کے درمیان کھیلا گیا جو گورنمنٹ گریجویٹ کالج خانیوال نے پنجاب کالج ملتان پوائنٹس سے شکست دے کر جیت لیا ۔تیسری پوزیشن رفاہ انٹر نیشنل کالج خانیوال نے حاصل کی۔پرنسپل پروفیسر سید سجاد حسین شاہ نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔