39 ویں نیشنل مینز و تیسری وومینز باکسنگ چیمپئن شپ 29 نومبر تک منعقد ہو گی: ناصر اعجاز تنگ
خانیوال (نمائندہ خصوصی) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاز تنگ نے کہا کہ 39 ویں نیشنل مینز و تیسری وومینز باکسنگ چیمپئن شپ 29 نومبر تک ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد ہوگی ۔ اس چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی،نیوی، ائیر فورس، واپڈا ،ریلویز ،پولیس کراچی پورٹ ٹرسٹ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن ہائیر ایجوکیشن کمیشن صوبوں میں سندھ خیبر پختونخواہ پنجاب بلوچستان کے علاوہ اسلام آباد اور آزاد جموں کشمیر سمیت سولہ ٹیموں کے 280 کھلاڑی اور 120 آفیشلز شرکت کر ر ہے ہیں۔