فٹبالز سیالکوٹ کی ، ورلڈکپ کا ہر گول پاکستان کا ہے: جرمن سفیر
ملتان (سپورٹس ڈیسک) جرمن سفیر الفریڈ گرانس نے کہا ہے کہ فیفا کی فٹبالز سیالکوٹ کی ہیں اس لیے ورلڈکپ کا ہر گول، پاکستان کا گول ہے۔ گزشتہ روز جاپان اور جرمنی کے درمیان میچ کھیلا گیا۔میچ سے قبل پاکستان میں جرمن سفیر الفریڈ گرانس بھی انتہائی پرجوش نظر آئے جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں جرمن سفیر نے کہا کہ ایک بات بہت اہم ہے، وہ یہ کہ اس ورلڈکپ میں جو بھی گول ہوگا وہ پاکستان کا گول ہوگا کیونکہ ورلڈکپ کیلئے استعمال ہونے والی گیند سیالکوٹ پاکستان سے آتی ہے لہٰذا ہر گول ہی پاکستان کا گول ہے۔