کوٹ ادو‘ کم وزن روٹی اور نان کی مہنگے داموں فروخت
کوٹ ادو( خبر نگار ) ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث نان بائی شہریوں کو لوٹنے کے لیے روٹی اور نان کے وزن کو کم کر کے شہر بھر میں مہنگے داموں فروخت کرنے لگے جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، نا نبائی شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں کسی بھی تندور پر روٹی 100گرام اورنان 120گرام میں فروخت نہیں کیا جارہا جس سے شہریوں اور نان بائیوں میں لڑائی جھگڑے زور پکڑ گئے ہیں ۔