آئی جی اسلام آبادکی زیر صدارت اجلاس ،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی زیر صدارت اجلاس میںانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ مہمان کرکٹ ٹیم کو سربراہِ مملکت کی سطح کی سیکورٹی مہیا کی جائے گی چار سمارٹ کاروں اور 20 گاڑیوں کا قافلہ ترتیب دیا جائے گاسیف سٹی کے کیمروں اور ڈرونز سے روٹ کی نگرانی کی جائے گی پہلی بار اسلام آباد کیپیٹل پولیس غیر ملکی دورہ کے دوران بنیادی کردار ادا کرے گی آئی جی اسلام آباد نے مزید 16 سمارٹ کاریں تیار کرنے کے احکامات جاری کیے سی پی او سیکیورٹی حسن رضا خان تمام انتظامات کے سربراہ ہوں گے۔