ایوان صدر میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی تقریب
اسلام آباد(خبرنگار) معروف انٹرنیشنل کے تعاون سے ایوان صدر میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول مسز ثمینہ علوی نے کینسر کے متاثرین کی مدد کے لیے سپورٹ گروپس بنانے کے لیے ٹھوس کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا معروف بین الاقوامی ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)ہارون نصیر نے خاتون اول کی کاوشوں کو سراہا اور بریسٹ کینسر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں خاتون اول بیگم ثمینہ علوی کے کام کو سراہا۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں سپورٹ گروپس نہیں ہیں اس لیے ہسپتال میں کینسر کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے اس مخصوص موضوع پر ایک سپورٹ گروپ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔