کراچی (نیوز رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق درخواست مسترد کردی ،عدالت نے درخواست گزار پر 10ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق شہری شبیر اسلم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف آف آرمی کی تعیناتی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے درخواست گزار پر دس ہزار جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے۔ ہمارا کام چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ تعیناتی فی الوقت روکی جائے، ورنہ قومی ادارے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں آرمی چیف تعیناتی سے متعلق درخواست مسترد
Nov 25, 2022