میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے نتائج، پہلی، دوسری ، تیسری پوزیشن STEPکے نام

Nov 25, 2022


لاہور ( سپیشل رپورٹر) پاکستان میڈیکل کمیشن نے گزشتہ دنوںمیڈیکل انٹری ٹیسٹ2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ STEP نے کامیابیوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ملک بھر کے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ایک بار پھر کلین سویپ کر دیا۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز MDCAT نتائج میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشنSTEP کے طالبعلموں نے اپنے نام کیں۔ محمد عبداللہ یاسین نے 193/200  نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ عدن احمدصالح نے 191/200  نمبروں کیساتھ دو سری پوزیشن حاصل کی اور محمد سیف الحسن اور علی حمدان نے 190/200 نمبروں کیساتھ مشترکہ طور پرتیسری  پوزیشن اپنے نام کی۔خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے میڈیکل ETEA انٹری ٹیسٹ میںام حبیبہ نے 200 / 192 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد انٹری ٹیسٹ میں غازیہ اثر نے 198/200  نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں صالح تنویرنے /200 191 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میںعائشہ سجادنے 100 / 98.13 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن اور مبشرہ عامر نے 100 / 97.467 نمبرز لے کردوسری پوزیشن حاصل کی۔ 2016 سے STEP انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا ادارہ، پاکستان کے طلباء کو ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم فراہم کرنے، انٹری ٹیسٹ کے امتحانات کی تیاری کرنے اور ان کے من پسند اداروں میں اپنا داخلہ محفوظ کرنے کے اس مشن میں ثابت قدم ہے۔ 

مزیدخبریں