حافظ آباد:ڈسٹرکٹ جیل کالونی میں پہلا گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول قائم

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)محکمہ تعلیم حافظ آباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل کالونی میں پہلا گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول قائم کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر تو قیر الیاس چیمہ ، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ابو بکر عبداللہ اور سی ای او ایجو کیشن جاوید اقبال بابر نے سکول کا افتتاح کیا،ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن عبد المجید،ڈپٹی ڈی ای او حافظ آباد نرگس عارف،ڈپٹی ڈی ای او پنڈی بھٹیاں صوفیہ جبیں،اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر اشتیاق نذیر ،ریٹائر ڈ ہیڈ مسٹریس راحت ایوبی بٹ،سمیت محکمہ تعلیم ، جیل پولیس کے افسران طلباء طالبات اور انکے والدین نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سی ای او ایجو کیشن جاوید اقبال بابر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر سکول میں فرنیچر طلبا ء طالبات کے لئے مفت کتابیں اور یونیفارم مہیا کیا جائیگا۔ اسکے علاوہ بچوں کو مزید جدید تعلیم سے استوار کرنے کیلئے جلد اس سکول میں ای سی روم قائم کیا جائیگا ۔ سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ جیل ملازمین اور قریبی آبادی کے رہائشی بچوں کیلئے یہ سکول بہت بڑی سہولت ہے ہماری کوشش ہوگی یہاں درس و تدریس کے معیار کو بہترین بنایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن