ندیم مراد علی سندھو کا راجکوٹ کے علاقہ میں صفائی کی ناقص صورتحال پر نوتس
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انچارج وزیر اعلی شکایت سیل ندیم مراد علی سندھو نے راجکوٹ کے علاقہ میں صفائی کی ناقص صورتحال سے متعلق عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے فورا عملدرآمد کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسروںسے رابطہ کر کے گاڑی منگوائی اور علاقہ کی صفائی سے متعلق شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے دیرینہ مسئلہ حل کروایا۔