جی ڈی اے کا فیروز والا میں آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ترقیاتی ادارہ جی ڈی اے نے دوسرے روز فیروز والا کے مختلف علاقوں میں واقع آٹھ غیر قانونی لینڈ سب ڈویژنز کیخلاف آپریشن کرکے انکی شاہراہوں،سیوریج اور دیواروں کو مسمار کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کنول بتول کی ہدائت پر گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کیخلاف دوسرے روز بھی کاروائی کی ،ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ محسن علی اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ سیل ارشد وڑائچ کی سربراہی میں اسٹیٹ آفیسر مرزا بابر ،فیلڈ آفیسر رانا ضیا اور حافظ زوہیب پر مشتمل انفورسمنٹ ٹیم نے فیروزوالا،منڈیالہ تیگہ روڈ پر واقع آٹھ لینڈ سب ڈویژنز کیخلاف آپریشن کرکے اس کی سڑکیں،دیواریں اور سیوریج سسٹم کو مسمار کر دیا اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کنول بتول نے بتایا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز اور لینڈ سب ڈویژنز کے ڈویلپرز این او سی کے بغیر پلاٹس کی خرید و فروخت کرکے سرکار کا نقصان کر رہے ہیں جس کی ہر گز ا جازت نہیں دی جائے گی۔ اس لئے ڈویلپرز بائی لاز کو مد نظر رکھتے ہوئے این او سی کے بغیر کنسٹرکشن اور پلاٹس کی خرید و فروخت کو فوری طور پر بند کر دیں ۔