مشکا ڈکیت گینگ کے3 ارکان گرفتار،لاکھوں روپے برآمد
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) انچارج سی آئی اے انسپکٹر عنصر جاویدموہل نے ٹیم کے ہمراہ متعدد وارداتوں میں ملوث خبیب عرف مشکا اور اسکے گینگ کے دو ساتھیوں ،عابد اورسبحان کو گرفتار کر کے ایک لاکھ75ہزار روپے برآمد کر لئے، مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے ۔