بلاول بھٹو بین الا اقوامی سطح پر تعلقات بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں:چوہدری منظور
قصور(نمائندہ نوائے وقت)چیئر مین پیپلزپارٹی و وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے بین الا اقوامی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو بہتر کرنے میں دن رات کامیاب کوششیں کی ہیں۔ کامیاب خارجہ پالیسیوں کی بدولت آج دنیا کی بڑی سے بڑی سپر پاور بھی پاکستان کو اہمیت دینے پر مجبور ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے چوہدری منظور احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ پاکستان نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عالمی طاقتوں کے ساتھ باوقار تعلقات کی بحالی میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے چھ ماہ کے قلیل عرصے میں متعدد اہم ممالک کے دورے کیے اور کئی اہم اجلاسوں میں شرکت کرکے مختلف فورمز پر پاکستان کے موقف کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے اور امریکہ سمیت مختلف ممالک کیساتھ پاکستان کیساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔