نارنگ منڈی: شہربھرمیں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات‘ شہری پریشان
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) شہربھرمیں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات نالیاں اور گٹر ابل پڑے کئی علاقوں کی ایک مہینے سے صفائی نہ ہوسکی سکولوں کے سامنے کوڑا کرکٹ کے لگے ڈھیربیماریاں پھیلانے لگے محلہ امانت پورہ رحمان پارک میں نالیوں کا گنداپانی گھروں میں داخل کئی نجی سکول متاثر معصوم بچے نالیوں میں گرنے لگے انتظامیہ خواب غفلت میں مصروف شہری شدید پرشان ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نارنگ شہرمیں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں غیر ضروری ڈمپنگ پوائنٹس بنادیے گئے ہیں جو شہرکاحسن تباہ کررہے ہیں ۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق بسراء سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔