پھولنگر: 2 ملزم گرفتار‘ چرس آتش بازی کا سامان برآمد
پھول نگر (نامہ نگار) پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کر کے چرس اور 8 توڑے آتش گیر سامان برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف جوئیہ کی ہدایت پر ایس ایچ او راؤ دلشاد نے ملزم شرافت کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری جانب مین بازار سے ملزم وقاص سے آٹھ توڑے آتش گیر سامان برآمد کر لیااور ملزم کو گرفتار کر لیا ۔