شہر کی خوبصورتی اور صفائی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،کمشنر سبی ڈویژن
سبی(این این آئی)کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے میونسپل کمیٹی سبی کے غیر حاضرملازمین کے کا سخت نوٹس لیا۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سبی محب اللہ بلوچ نے کمشنر سبی ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں 23 ملازمین کو دفتر سے غیر حاضر رہنے پر وضاحت طلب کر لی ۔اس سلسلہ میں عوامی شکایت پر میونسپل کمیٹی سبی کے غیر حاضر ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے سات دن کے اندر اندر تحریری جواب چیف سینٹری محمد سلیم بنگلزئی کے پاس جمع کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاسبی شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں گے۔