کارکن تیار رہیں لودھراں سے 20 بسوں کا قافلہ آج راولپنڈی روانہ ہو گا: نواب حیات اللہ
قطب پور(خبرنگار) لودہراں کی عوام نے پہلے دو مرتبہ ممبر قومی اسمبلی منتخب کیااب بھی مجھے مایوس نہیں کریں گے۔ آج اپنے حلقہ سے بیس ڈائیوو بسوں کا قافلہ لیکر آزادی مارچ کے لئے پنڈی نکلوں گا۔ان خیالات کا اظہارنواب حیات اللہ خان ترین نے مقامی پی ٹی آئی کے رہنماامید وار چیئرمین حاجی خبیب آرائیں سے چوہدری شہزاد جٹ کی رہائشگاہ پر سیاسی اورترقیاتی مسائل بارے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کارکنان آزادی مارچ میں جانے کے لئے تیاری کریں آج لودھراں بھر سے قافلے روانہ ہو گا۔