پی پی 235 کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جا رہے: احسن خاکوانی

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ نوائے وقت ) پی پی 235ٹبہ سلطان پور میں عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جارہے ہیں لیکن صوبائی اسمبلی علی رضا خاکوانی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ہر سائل کے مسائل کو حل کروانے کے لیے متعلقہ محکمہ کو فوری احکامات جاری کئے جاتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار عوامی شکایات سیل کے انچارج نواب احسن خان خاکوانی نے رکن صوبائی اسمبلی کے ڈیرے پرعوامی مسائل سننے کے لیے لگائی گئی کھلی کچہری میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محمد عمر‘چوھدری مبشر حسن کمبوہ‘ناظم ستار بھی موجود تھے۔