مضر صحت ،ناقص ممنوعہ اوراشیا ئے خورد نوش کی فروخت اور فوڈ لائسنس کی مد میں لاکھوں کے چلان
میرپورخاص(بیورورپورٹ) سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد چانڈیو کی سربراہی میں شہر کے مختلف ہوٹلوں، مٹھائی کی دوکانوں، گروسری شاپس، ملک شاپس،واٹر فلٹر پلانٹ، بریانی کی دوکانوں، چکن سوپ شاپس اور دیگر دکانوںپر کارروائیاں، سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طور پر فوڈ لائسنس کی مد میں ایک لاکھ سے زائد رقم وصول کی جبکہ تین لاکھ سے زائد رقم کے چالان جاری کئے، کارروائی کے دوران کھانے پکانے میں استعمال ہونے والی ممنوعہ اشیاءکی جانچ پرتال بھی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد چانڈیو کی سربراہی میں شہر کے مختلف ہوٹلوں، مٹھائی کی دوکانوں، گراسری شاپس، ملک شاپس، واٹر فلٹر پلانٹ، بریانی کی دوکانو، چکن سوپ شاپس کے مختلف اور دیگر پر کارروائیاں کر کے کھانوں میں استعمال ہونے والی ممنوعہ اشیاءکی جانچ پرتال کی اور فریج کی جانے والی اشیاءکا جائزہ لیا۔ اس دوران امجد چانڈیو نے ہوٹل، سوئیٹس، گراسری شاپس، ڈیری شاپس اور دیگر کے مالکان کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور ممنوعہ اشیاءکا استعمال ہرگز نہ کریں اور جو بھی اس کا مرتکب ہوا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔
اس دوران سندھ فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائسنس کی مد میں مجموعی طور ایک لاکھ پانچ ہزار 315 روپے کی رقم وصول کی جبکہ فوڈ لائسنس کی مد میں تین لاکھ 14 ہزار 705 روپے کے چالان بھی جاری کئے۔