او جی ڈی سی ایل کا قرعہ اندازی کے ذریعے حج، عمرہ کےلئے 65 ملازمین کا انتخاب

اسلام آباد(نامہ نگار ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سال-23 2022کے لیے حج اور عمرہ کے لیے ملازمین کے انتخاب کے لیے قرعہ اندازی کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او او جی ڈی سی ایل، خالد سراج سبحانی نے ان خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا جو کمپنی کے زیر اہتمام حج اور عمرہ سکیم کے تحت اپنی مذہبی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ایگزیکٹوڈائریکٹرایچ آر/ ایڈمن، شہزاد صفدر،ایگزیکٹوڈائریکٹر ایکسپلوریشن، فرخ صغیر، ایگزیکٹوڈائریکٹر پیٹرو سرو،عامر سلیم، ایگزیکٹوڈائریکٹر سروسز، ضیاء صلاح الدین، کمپنی سیکرٹری اور جنرل منیجر لیگل سروسز، احمد حیات لک کمپنی کی دیگر سینئر انتظامیہ کے ساتھ بیلٹنگ کے عمل کے دوران موجود تھے۔ قرعہ اندازی اسلام آباد میں او جی ڈی سی ایل کے ہیڈ آفس میں ہوئی۔2022-23 کے دوران 55 ملازمین کو حج اور 10 کو عمرہ کرنے کے لیے حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان بھر سے OGDCL ملازمین کے نام شامل کیے گئے تھے۔