حکومت گندم کے بیج پر سبسڈی دے رہی ہے: لیاقت علی چٹھہ

لاہور(سٹاف رپورٹر) سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں کو حکومت پنجاب گندم کے بیج و دیگر زرعی لوازمات پر سبسڈی کی سہولت فراہم کررہی ہے تاکہ آئندہ فصل سے بھرپور پیداوار کرکے ملک میں فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہارکمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔