وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔گند م کاشت کرنے والے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت دیں گے ـکھاد خصوصا ڈی اے پی کی قیمتوں میں بلا جواز اضافہ کسی صورت قبول نہیں ـ انہوں نے کہا کہ کھاد کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہےـسیکرٹری زراعت اور انتظامی افسران کھا دکی قیمتوں میں استحکام کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ کھاد کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضروری انتظامی اقدامات کئے ہیں۔کسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024